چناب بازار کے نومنتخب عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

چناب بازار کے نومنتخب  عہدیداروں نے حلف اٹھا لیا

کوٹ مومن (نمائندہ دنیا )چناب بازار کی منتخب کابینہ نے حلف اٹھا لیا،چناب بازار کی منتخب کابینہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، جس کا حلف بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے لیا۔

اس موقع پر مختلف اہم شخصیات نے شرکت کی اور کابینہ کو مبارکباد دی۔مہمان خصوصی میں بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا، اسسٹنٹ کمشنر ملک اختر، ڈی ایس پی ناصر محمود پنوں، ایس ڈی او واپڈا رضوان رفیع، شہریار گوندل، انصر سنگھرانہ، اور علی عباس سنگھرانہ شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں