آر پی او کا مظفرگڑھ کا دورہ ، تھانہ بیٹ میر ہزار میں کھلی کچہری

 آر پی او کا مظفرگڑھ کا دورہ ، تھانہ بیٹ میر ہزار میں کھلی کچہری

تھانہ شاہ جمال اور بیٹ میر ہزار تھانوں کا معائنہ ،فرنٹ ڈیسک ، سہولیات کا جائزہ

خان گڑھ (سٹی رپورٹر سروس ڈلیوری بہتر بنانے کے لیے آر پی او ڈیرہ غازی خان محمد اظہر اکرم نے ضلع مظفرگڑھ کا خصوصی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے تھانہ بیٹ میر ہزار تحصیل جتوئی میں کھلی کچہری منعقد کی، جس میں شہریوں نے اپنی شکایات بیان کیں۔ آر پی او نے موقع پر ہی متعلقہ افسران کو میرٹ پر فوری کارروائی کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ عوام کو بروقت اور شفاف انصاف فراہم کرنا اولین ترجیح ہے ۔اس کے علاوہ آر پی او نے تھانہ شاہ جمال اور بیٹ میر ہزار کے ہنگامی وزٹ کیے ، زیر تفتیش مقدمات، پینڈنگ درخواستوں، فرنٹ ڈیسک، حوالات، مال خانہ اور دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ ناقص صفائی اور ریکارڈ کی عدم ترتکمیل پر متعلقہ افسران کو سرزنش بھی کی گئی۔ریورائن پولیس پوسٹ لنڈی پتافی کا وزٹ کرکے سکیورٹی اقدامات، تعینات نفری اور گشت کے نظام کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران ڈسپیوٹ ریزولوشن کمیٹی، امن کمیٹی، انجمن تاجران اور وکلاء نمائندگان سے ملاقات کی گئی اور شہری مسائل کے فوری حل کی ہدایت دی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں