چنیوٹ: منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 17 گرفتار

چنیوٹ: منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 17 گرفتار

منشیات مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بنا کر ملزموں کو سزا دلائی جا رہی: ڈی پی او

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ‘‘ڈرگ فری پنجاب’’ کے تحت ضلع بھر میں پولیس کی سپیشل مہم کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ۔ خفیہ اطلاعات پر مختلف علاقوں سے 17 منشیات فروش گرفتار کیے گئے ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے 9 کلو سے زائد چرس، 1,640 گرام ہیروئن اور 255 لیٹر شراب برآمد ہوئی۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی، صدر، رجوعہ، بھوانہ، لنگرانہ، چناب نگر، لالیاں اور تھانہ کانڈیوال میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔اس حوالے سے ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سپیشل مہم جاری ہے اور منشیات کے مقدمات کی معیاری تفتیش کو یقینی بنا کر ملزمان کو سزا دلائی جا رہی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کسی کے علاقے میں منشیات فروشی ہو رہی ہو تو فوری طور پر 0323-7543444 یا 0370-4022020 پر اطلاع دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں