پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران لاکھوں کا فراڈ
ملزموں نے مشاق کو جعلی دستاویزات تھمادیں، مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے لاکھوں کا فراڈ ہوگیا۔ تھانہ غلام آباد کے علاقے سلطان نگر میں مشتاق نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دوران اسے بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا اور اس دوران اسے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے فراہم کئے گئے ۔ جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔