ملاوٹی دودھ ،ایکسپائرڈ مصنوعات تلف، 1 لاکھ 12 ہزار کے جرمانے

ملاوٹی دودھ ،ایکسپائرڈ مصنوعات  تلف، 1 لاکھ 12 ہزار کے جرمانے

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)فوڈ اتھارٹی سیفٹی ٹیمز نے ضلع بھر میں 60 دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ سمیت 142 انسپکشنز کیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز ڈاکٹر قاسم رضا کی سربراہی میں کھویا یونٹ سمیت متعدد فوڈ بزنسز کو چیک کیا۔

قوانین کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 12 ہزار کے جرمانے کئے گئے ۔ برگر اینڈ شوارما پوائنٹس کی کڑی نگرانی جاری۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور ایکسپائرڈ اشیا اور غیر معیاری آئل کے استعمال پربھاری جرمانے عائد،23کلو غیر معیاری گوشت کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔دودھ کی ناقص کوالٹی پربھی جرمانے کیے گئے کریانہ سٹورز کی انسپکشنز کے دوران 5 کلو ایکسپائرڈ مصنوعات اور بھاری مقدار میں زائد المیعاد کولڈ ڈرنکس کو تلف کروا دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں