راستہ پوچھنے کے بہانے شہری سے نقدی، موبائل،سامان لوٹ لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)راستہ پوچھنے کے بہانے ملزموں نے شہری کو نقدی، موبائل فون اور دیگر سامان سے محروم کر دیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے گلستان کالونی میں عبدالرحمن کو نامعلوم نوسر بازوں نے روک لیا اور راستہ پوچھنے کے بہانے باتوں میں الجھا کر اس سے نقدی، موبائل اور دیگر سامان ہتھیالیا اور دھوکہ دہی سے موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔