سیالکوٹ:مختلف علاقوں میں 5غیر قانونی ایل پی جی سٹیشن سیل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کی ہدایت پر محکمہ سول ڈیفنس کی ٹیم نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران پانچ ایل پی جی سٹیشنز کو غیر قانونی ڈی کینٹنگ پر سربمہر کر دیا جبکہ پانچ ڈی کینٹنگ مشینیں، سلنڈر اور دیگر متعلقہ سامان قبضہ میں لے لیا گیا۔
کارروائیوں کا مقصد غیر قانونی ایل پی جی ڈی کینٹنگ اور شہریوں کی جان و مال کو لاحق خطرات کا تدارک کرنا تھا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ غیر قانونی پٹرول پمپس اور ایل پی جی سٹیشنز کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔