وکلا کے حقوق کی پاسداری کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے :عصمت چودھری
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )وکلا برادری انسانی حقوق کی پاسداری کی ضامن ہے ،ہمیں تمام سیاسی تعصبات کو بالائے طاق رکھ کر وکلا برادری کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنا چاہیے۔
وکلا کے حقوق کی پاسداری اوربار کے تقدس کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے ۔ان خیالات کا اظہار امیدوار صدار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن وزیرآباد عمران عصمت چودھری اور امیدوار سیکرٹری وقار احمد رندھاوا نے میاں صدیق،میاں اختر،میاں عدنان ایڈووکیٹ، میاں آصفٖ نواز ودیگر کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔