اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کا تحصیل ہسپتال کا دورہ ، سہو لیات کا جائزہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور ایمرجنسی یونٹ کا اچانک دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، مریضوں سے ملاقات کی اور عیادت کرتے ہوئے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور مجموعی طبی انتظامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ تمام مریضوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جائیں ،فرائض میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔