سرکاری تعمیرات مسمار کرکے ٹریفک بلاک کرنے پرمقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سرکاری تعمیرات کو مسمار کرکے ٹریفک کی روانی بلاک کرنے والے شہری کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے محلہ سیف آباد میں عبدالرحمن سرکاری تعمیرات کو مسمار کرکے راستہ بلاک کرتے ہوئے شہریوں کیلئے مسائل پیدا کررہا تھاجس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔