اجتماعی زیادتی کا شکا رخاتون انصاف کیلئے در بدر ہوگئی
تھانہ عبدالحکیم میں مقدمہ درج مگر چار ماہ سے کوئی کارروائی نہیںہوئی ملزموں کی مدعیہ کو قتل کی دھمکیاں، متاثرہ نے خود سوزی کا عندیہ دیدیا
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)چار ماہ قبل گینگ ریپ کی متاثرہ دو بچوں کی ماں طاہرہ الیاس نے انصاف نہ ملنے پر پریس کانفرنس کر کے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی ملزم عرفان سیال اور دیگر افراد نے انہیں زبردستی موٹرسائیکل پر لے جاکر نامعلوم جگہ پر شراب اور اسلحہ کے زور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مقدمہ تھانہ عبدالحکیم میں درج ہے لیکن چار ماہ گزرنے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ مرکزی ملزم عرفان سیال مسلسل انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ طاہرہ الیاس نے خبردار کیا کہ اگر انہیں انصاف نہ ملا تو وہ اپنے دو بچوں کے ساتھ ڈی پی او آفس کے سامنے خود سوزی کر لیں گی۔