لودھراں ،میونسپل سٹیڈیم کی مجموعی حالت کو بہتربنانے کا عزم

 لودھراں ،میونسپل سٹیڈیم کی مجموعی حالت کو بہتربنانے کا عزم

ڈی سی کا گرلز کالج میں سٹاف کی غیر حاضری پر اظہار برہمی ،کارروائی کی ہدایت

لودھراں(سٹی رپورٹر)لودھراں میں ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے میونسپل سٹیڈیم کا دورہ کیا،انہوں نے میونسپل سٹیڈیم میں سہولیات فراہمی کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ کی پچ اور گراؤنڈ کی حالت بہتر بنائی جائیگی،شہر کے اندر واقع سٹیڈیم کو ہر لحاظ سے اپڈیٹ کریں گے ، کھلاڑیوں کیلئے سہولیات، سپورٹس فروغ سے لودھراں کا نام روشن کرینگے ،لودھراں سٹیڈیم میں اعلی معیار کا گھاس بھی لگوایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد اشرف گورنمنٹ گرلز کالج بھی پہنچ گئے ۔ڈپٹی کمشنر نے کالج میں سٹاف نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو غیرحاضر سٹاف کیخلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے ،انہوں نے لوئر سٹاف کو کالج کے گراؤنڈز اور کوارٹرز کی صفائی یقینی بنانے کا حکم بھی دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں