چنیوٹ: ڈپٹی کمشنر کا دورہ ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا
نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور نئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی سائٹس کا بھی وزٹ کیا
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے شہر کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے سائٹس کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمر علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، ایکسین ہائی ویز، ایکسین بلڈنگ، کنٹریکٹر، ایس این اے سمیت دیگر متعلقہ افراد بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے جھمرہ روڈ کا دورہ کیا اور روڈ کے اطراف ٹف ٹائلز، سنٹر میڈن کی تعمیر اور دیگر امور کے بارے میں ایکسین ہائی ویز کو ہدایات جاری کیں۔
اس کے علاوہ نئے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور نئے ڈسٹرکٹ کمپلیکس کی سائٹس کا بھی وزٹ کیا اور اب تک ہونے والے کاموں کے بارے میں ایکسین بلڈنگ سے تفصیلی بریفنگ لی۔ڈپٹی کمشنر نے پارکنگ اور دیگر امور میں بہتری کے لیے بھی موقع پر ہدایات دیں اور واضح کیا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار کے میٹیریل اور کام کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔