ریونیو ریکوری کے اہداف بروقت مکمل کر نے کی ہدایت

 ریونیو ریکوری کے اہداف  بروقت مکمل کر نے کی ہدایت

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار اکبر کی زیر صدارت ریونیو ریکوری کے امور کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، تحصیلداروں، نائب تحصیلداروں اور دیگر متعلقہ ریونیو افسروں نے شرکت کی۔

 اجلاس میں واجب الادا سرکاری رقوم کی وصولی، جاری ریکوری مہم کی پیش رفت اور درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقار اکبر نے افسروں کو ہدایت کی کہ ریونیو ریکوری کے اہداف بروقت مکمل کیے جائیں اور نادہندگان کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں