اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا ازسر نو تعین نا جائز منافع خوری گرانفروشی پر سخت کاروائی کی ہدایت
دالوں سمیت 7اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی،ضلعی انتظامیہ ، تاجر برادری صارفین کو اشیا کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے ملکر کام کر رہے ہیں :ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرشبیر بٹ
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر)و فوکل پرسن برائے پرائس کنٹرول شبیر حسین بٹ کے زیر صدارت اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے از سر نو تعین کے سلسلہ میں اجلاس ہوا۔قیمتوں کا از سر نو تعین کرکے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ 7 اشیا کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر دی گئی ،دال چنا موٹی کو 235سے کم کر کے 210 ، دال چنا باریک 210 سے کم کر کے 195 ، دال مسور موٹی 240 سے کم کر کے 205 ، دال ماش چھلکا 340 سے کم کر کے 325، کالا چنا (موٹا) 225 سے کم کر کے 210 ، بیسن 225 سے کم کر کے 210 ، سفید چنا باریک 230 سے کم کر کے 220 روپے مقرر کی گئی ہے ۔
بناسپتی گھی آئل چھپی ہوئی قیمت کیمطابق، چاول باسمتی سپر نیا300 ، دال چنا (موٹی) 210 ، باریک لوکل 195 ، دال مسور موٹی 205، دال ماش دھلی 380، دال ماش چھلکا 325، دال مونگ کوری (غیر پالشڈ) 350، سیاہ چنا(موٹا) 210، بیسن 210 ، چینی نرخ نامہ بمطابق وفاقی گورنمنٹ، آٹا بمطابق محکمہ خوراک، روٹی (100)گرام 14روپے ، چھوٹا گوشت 1800، گوشت بڑا 900 بون لیس 950، دودھ فی لیٹر 170 ، دہی 180 روپے جبکہ گوشت برائلر، انڈے ، سبزی و پھل وغیرہ کے نرخ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ ہونگے ۔ ایڈیشنل ڈی سی نے کہا ضلعی انتظامیہ اور تاجر برادری صارفین کو اشیا کی ارزاں نرخوں پر فراہمی کیلئے ملکر کام کر رہے ہیں، اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ناجائز منافع خوری او رگرانفروشی پر سخت کارروائی کریں ۔