اے سی حافظ آباد کا میرج ہالز میں ون ڈش پرعملدرآمد کا جائزہ
حافظ آباد(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد نرجس خاتون جعفری نے مختلف میرج ہالز کا دورہ کیا۔
ون ڈش پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔ شادی بیاہ کی تقریبات کیلئے کھانوں کا معائنہ کیا۔ میرج ہالز کے کچن میں جا کر وہاں پر انتظامات کو بھی چیک کیا اورمیرج ہالز مالکان اور انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومتی ہدایات کے مطابق شادی بیاہ پر ون ڈش پر عملدرآمد یقینی بنایا جائیگا،خلاف ورزی پرسخت کارروائی اور جرمانے کیے جائینگے ۔