سکول کی سالانہ تقریب ،انعامات بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ زتقسیم

سکول کی سالانہ تقریب ،انعامات بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ زتقسیم

وزیر آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجینئر حامد گلزار CEOعرب ٹیک، ڈ اکٹر حافظ مبشر پراجیکٹ ڈائریکٹر یونیورسٹی آف لاہور اور ملک خالد محمود نے کہا ہے کہ۔۔۔

دنیا بھر کی طرح ہمارے نوجوانوں کو بھی ڈیجیٹلائزڈ ہونا پڑے گا انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اپنا کر طلبہ نا صرف اپنا اور اپنے والدین کا سپورٹر بن سکتے ہیں بلکہ ملک کیلئے نیک نامی کا باعث بن سکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواحی علاقہ جوڑا سیان میں شوکت اسلام سکول کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے کیا ۔تقریب میں نمایاں پوزیشن کے حامل طلبہ میں شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کی گئیں ادارہ کیلئے اعلیٰ کارکردگی پر توقیر، اسد ،عروج طاہر اور مس شہر بانو کو بیسٹ ٹیچرز کے ایوارڈ بھی دیئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں