تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات پر توجہ دینے کا حکم

تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات پر توجہ دینے کا حکم

ڈپٹی کمشنر نے جھنگ روڈ سے سدھار منڈی کو ملانے والی سڑک کا معائنہ کیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت عوامی خدمت کا عمل تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے ترقیاتی منصوبے عملی شکل اختیار کر رہے ہیں۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے جھنگ روڈ سے سدھار منڈی کو ملانے والی رابطہ سڑک کی کارپٹ تعمیر کے جاری کام کا موقع پر معائنہ کرتے ہوئے کہی۔ڈپٹی کمشنر نے ترقیاتی منصوبے میں کام کے معیار اور رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ سڑک کی تعمیر میں معیاری میٹریل کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے متعلقہ افسران کو منصوبہ مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی بروقت تکمیل سے شہریوں کو سفری سہولیات میں نمایاں بہتری آئے گی۔ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے تعمیراتی کام کے دوران حفاظتی اقدامات پر خصوصی توجہ دینے کا حکم دیا اور واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں