ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات پیش کیں

 ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری، شہریوں نے شکایات پیش کیں

قانون کے نفاذ اور بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی:ڈاکٹر نوید عاطف

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کے مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں نے اپنی شکایات اور مسائل پیش کیے ۔ڈی پی او نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور فوری دادرسی کے احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے کمپلینٹ سیل کو ہدایت دی کہ شہریوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے اور فالو اپ رپورٹ پیش کی جائے ۔ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر وقت شہریوں کے لیے کھلے ہیں، شہری پولیس سے متعلقہ مسائل یا شکایات بلاجھجک اور بغیر کسی سفارش کے پیش کر سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام، قانون کے برابر نفاذ اور بروقت انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں