صوبائی وزیر بلال یاسین کا ضلع گجرات میں اربن فلڈنگ کاجائزہ

صوبائی وزیر بلال یاسین کا ضلع  گجرات میں اربن فلڈنگ کاجائزہ

گجرات (نامہ نگار )صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ بلال یاسین نے گجرات کا دورہ کیا۔

 ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین قریشی نے انہیں شہری سہولیات اور اربن فلڈنگ سے متعلق پر بریفنگ دی۔صوبائی وزیر نے کلالہ ڈرین کا معائنہ بھی کیا اور چار کلومیٹر ڈیسلٹنگ عمل کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈیسلٹنگ کا عمل دوسری مرتبہ بھی مکمل کیا جائے تاکہ بارشی پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ نہ آئے ۔ دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ کچرا اور گندگی نالیوں میں نہ پھینکی جائے ۔ڈپٹی کمشنرنے بتایا تین ماہ کے دوران واسا کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ نئے تعمیر ہونے والے ڈسپوزل سٹیشن کے ساتھ ساتھ ڈیسلٹنگ سے اربن فلڈنگ خطرات کو کم کیا جا سکے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں