مہنگی اشیا بیچنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کا فیصلہ

 مہنگی اشیا بیچنے والوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کا فیصلہ

ٹوبہ میں 7 ہزار 949 انسپکشنز ، 2 لاکھ 78 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذیشان لبھا مسیح کی زیر صدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر کی مارکیٹس میں جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ضلع بھر میں 7 ہزار 949 انسپکشنز کی گئیں، جبکہ گراں فروشی اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزیوں پر 2 لاکھ 78 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

اے ڈی سی جنرل ذیشان لبھا مسیح نے ہدایت کی کہ انسپکشنز کو مخصوص مقامات تک محدود کرنے کے بجائے تمام علاقوں اور بازاروں میں یکساں اور مسلسل بنیادوں پر جاری رکھا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں