بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار موقع پر جاں بحق
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارجاں بحق ہوگیا۔ سرگودھا روڈ سے لاہور روڈ بائی پاس پر بس نے۔۔۔
موٹرسائیکل سوار 52سالہ انور ولد شبیر کو ٹکر ماردی جس سے موٹرسائیکل سوار موقع پرہی جاں بحق ہوگیا حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اہلکار موقع پرپہنچ گئے اور ڈیڈ باڈی کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کردیا۔