1122کی کھٹارا گاڑی شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی

1122کی کھٹارا گاڑی شہریوں  کیلئے وبال جان بن گئی

شورکو ٹ چھاؤ نی (نمائندہ دنیا)ایمرجنسی پرزندگی بچانے والی 1122 کی کھٹارا گاڑی شورکوٹ چھاؤنی کے شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی۔

گاڑی ایمرجنسی کال آنے پر سٹارٹ ہی نہیں ہوتی ایمرجنسی والے مریض رلنے لگے ۔شہریوں کاکہناہے کہ شورکوٹ چھاؤنی کو اس سہولت سے محروم نہ رکھا جائے ۔گاڑی ٹھیک یا تبدیل کی جائے تاکہ ایمرجنسی آنے پر مریض کو وہ سہولت ملے جو باقی شہروں میں موجود ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں