6من سے زائد مردہ مرغیاں تلف ،سپلائر گرفتار
ٹو بہ ٹیک سنگھ،گوجرہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نما ئندہ دُنیا )فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے مردہ مرغیوں کے سپلائر کو حراست میں لیکر 6من سے زائد مردہ مرغیاں تلف کر دیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز یاسر مشتاق کی زیر نگرانی علی الصبح فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گوجرہ روڈ پر 301 ج ب کے قریب سپلائر رکشہ سے بوریوں میں چھپا کر رکھی گئی مردہ مرغیاں برآمد کرلیں اورسپلائر ذیشا ن کیخلاف مقد مہ درج کروا کر اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔