سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ سے مغوی بچے کی لاش برآمد

سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ  سے مغوی بچے کی لاش برآمد

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ سیٹلائٹ ٹائون کے علاقہ میں فیصل کی کماد سے بچے کی ڈیڈ باڈی برآمد، کدلتھی میں ڈیڈ باڈی ملنے پر ڈی پی او بلال افتخار کیانی کا فوری نوٹس، ملزموں کو فوری ٹریس کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔

 ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر، ڈی ایس پی سی آئی اے ،ڈی ایس پی سٹی سرکل اور ایس ایچ اوسیٹلائٹ ٹائون و تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئے ۔ فرانزک کی ٹیموں نے شواہداکٹھے کئے ۔ بچے کی شناخت فراز (عمر 6 سال)  کے نام سے ہوئی ہے ، جسکے اغوا کا مقدمہ تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں درج تھا۔ڈی پی او کا کہناتھاکہ تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرکے ملزموں کو جلد کیفرِ کردار تک پہنچایا جائیگا۔ غمزدہ خاندان کوانصاف فراہم کرینگے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں