سرکٹ شارٹ سے آگ بھڑک آٹھی،دوافراد جھلس گئے
سمندری(نمائندہ دنیا)تھانہ ترکھانی کے علاقہ میں سرکٹ شارٹ سے آگ بھڑک آٹھی۔دوافراد جھلس گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
چک نمبر528گ ب میں سردی کی شدت کم کرنے کیلئے شکیل اور حماد نے دکان کے اندر ہیٹر چلایا تو شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک آٹھی اوردونوں جھلس گئے جبکہ دکان میں پڑا سامان بھی جل گیا۔