ٹرمپ دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف لے جارہا، شہباز گجر

ٹرمپ دنیا کو تیسری عالمی جنگ  کی طرف لے جارہا، شہباز گجر

جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علما اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز گجر ایڈووکیٹ نے جے یو آئی تحصیل جھنگ کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ۔۔۔

امریکی صدر ٹرمپ کی جارحانہ پالیسیوں نے پوری دنیا کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے ، ٹرمپ دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف لے جارہا ہے ۔ وینزویلا پر جارحیت اورصدر اور اسکی بیوی کا اغوا ٹرمپ کی طرف سے کھلی دہشتگردی ہے ۔ اب میکسیکو، کیوبا، کولمبیااور ایران کو کھلی دھمکیاں قابل مذمت ہیں۔ ٹرمپ کا فلسطین و غزہ امن فارمولا بری طرح ناکام ہو چکا ہے ۔ عالمی برادری کو فی الفور اکٹھے ہو کر ٹرمپ کے توسیع پسندانہ عزائم کو روکنا ہوگا۔ مولانا قاری طارق، مسرور شاہ، انجینئر نصر اﷲ ڈھڈی، مولانا ناصر حسن، شیخ علی شکیل، مولانا حافظ نوراﷲ، حافظ عمیر و نے بھی اظہارِ خیال کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں