تاندلیانوالہ سے 2000 لٹر مضرصحت جعلی دودھ برآمد
فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں موقع پر تلف، گاڑی ضبط، ایف آئی آر درج
تاندلیانوالہ (نمائندہ دنیا )تاندلیانوالہ سے 2000 لٹر مضرصحت جعلی دودھ برآمد، موقع پر تلف، گاڑی ضبط، ایف آئی آر درج کر واد ی گئی۔ فوڈ اتھارٹی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مصنوعی دودھ فروخت ہونے سے قبل ہی پکڑ لیا۔ یہ کارروائی ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی امتیاز کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی۔ پنجاب ٹیم جس میں اکرام، حاجی احسان، فوڈ سیفٹی افسر ہمراہ عملہ، پولیس شامل تھے ۔فوڈ اتھارٹی نے برآمد ہونے والاجعلی دودھ ریلوے پھاٹک کے قریب عوام پولیس اور میڈیا کی موجودگی میں موقع پر ہی ضائع کر دیا ۔ ملزم ڈرائیور سیف اکرم، انور روپڑی اور ایک نامعلوم شخص جو موقع سے فرار ہو گئے تھے کیخلاف تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں ایف آئی آر درج کروا دی گئی۔