ایڈیشنل ڈی سی کی تاجر تنظیموں سے اہم امورپر میٹنگ

ایڈیشنل ڈی سی کی تاجر تنظیموں  سے اہم امورپر میٹنگ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/ایڈمنسٹریٹر واثق عباس ہرل نے تاجر تنظیموں کے نمائندگان سے میٹنگ کی۔

 شہر کی خوبصورتی، دکانوں کے سائن بورڈز ڈیزائن،ٹریفک ایشوز،ٹف ٹائلز ایشو، پارکنگ، پبلک واش رومز سمیت دیگر امور بارے تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر تاجر برادری نے ایڈمنسٹریٹر واثق عباس ہرل کو چند گزارشات پیش کیں جس پر ایڈمنسٹریٹر نے تاجر برادری کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں