ٹریفک پولیس کی جانب سے کالجز میں آگاہی سیمینارز

ٹریفک پولیس کی جانب سے  کالجز میں آگاہی سیمینارز

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ٹریفک پولیس نے کیڈٹ اور ایتھم کالجز میں آگاہی سیمینارز کا انعقاد کیا ۔سڑکوں پر ٹریفک آگاہی ہر فرد کی ذمہ داری ہے ایجوکیشن یونٹس کی جانب سے روزانہ ٹریفک شعور اجاگر کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر ناصر جاوید رانا نے سیمینارز میں کیا ۔انہوں نے کہاسڑکوں پر قیمتی جانوں کے تحفظ کیلئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد بہت ضروری ہے ، فیصل آباد میں اکثر شہری ٹریفک قوانین کی پاسداری کررہے ہیں ،موٹر سائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کررہے ہیں جس سے حادثات میں واضح کمی ہوئی ہے ٹریفک پولیس ون وے ، لائن لین اور سیٹ بیلٹ سمیت تمام قوانین پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں