ریلوے گراؤنڈ میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے فنڈز کا اجرا
بچیانہ(نمائندہ دنیا )ایم پی اے و چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سردار خان بہادرڈوگر کی خصوصی دلچسپی سے ریلوے گراؤنڈ میں جدید سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے فنڈز کا اجرا کر دیا گیا۔
اس اہم منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے محکمہ سپورٹس کی تکنیکی ٹیم نے معززینِ علاقہ الحاج میاں رفیق طاہر، عابد ملک، سردار نواز ڈوگر، مشرف حمید، میاں زاہد اور دیگر کے ہمراہ ریلوے گراؤنڈ کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کیلئے زمین کی پیمائش کی۔ اس موقع پر خان بہادر ڈوگر نے کہا نوجوانوں کو صحتمند تفریح کی فراہمی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کی بحالی اولین ترجیح ہے ۔ تعمیراتی کام کا جلدآغاز کر دیا جائے گا۔