مدرسہ تدریس القرآن کی طالبات کے اعزاز میں تقریب

مدرسہ تدریس القرآن کی طالبات کے اعزاز میں تقریب

بخاری شریف کا ایک ایک لفظ قیمتی اور دین اسلام کا اثاثہ ہے ، مقررین

سمندری(نمائندہ دنیا)مر کزی جمعیت اہلحدیث وانجمن اہلحدث رجسٹرڈ نہر بازار سمندری کے زیر اہتمام مدرسہ تدریس القرآن للبنات چکی بازار سمندری کی طالبات کے اعزاز میں تکمیل بخاری شریف کے موقع پر تقریب اور 180واں ماہانہ تبلیغی و اصلاحی پروگرام جامع مسجد اہلحدیث نہر بازار میں ہوا ۔ابراہیم ندیم حافظ عبد العظیم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرانجمن اہلحدیث نہر بازار کے امیر چوہدری عمر حیات،امیر مر کزی جمعیت اہلحدیث سٹی سمندری و ناظم نشرو اشاعت مدرسہ تدریس القرآن للبنات مرزا سعود، مولا نا عبدالشکور لدھیانوی، حافظ عامر شہزاد، چوہدری بشارت بٹر سمیت سمندری شہر اور گر دو نواح سے عوام کی بڑی تعداد مو جود تھی مدرسہ سے تعلیم مکمل کرنے والی طالبات میں دینی کتب کے سیٹ اور تحائف تقسیم کئے گئے ۔ مقررین کا کہنا تھا کہ بخاری شریف ایک عظیم کتاب ہے جسکا ایک ایک لفظ قیمتی اور دین اسلام کا اثاثہ ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں