واپڈا ہائیڈرو یونین کی فیسکو کی نجکاری کیخلاف ریلی
حکومت منافع بخش کمپنیوں کی نجکاری روکے ،ملازمین ریگولرکرے ، سرفراز ہندل
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)فیسکو کی نجکاری کے خلاف واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کا پریس کلب کے باہر احتجاجی ریلی،قیادت ریجنل چیئرمین سرفراز ہندل نے کی۔ سرفراز ہندل کا کہنا تھا کہ فیسکو سونے کی چڑیا ہے جسکے اثاثے 321 ارب روپے سے زائد کے ہیں۔ فیسکو کی نجکاری کا تخمینہ 300 ارب لگایا گیا ہے جو سوالیہ نشان ہے ۔ حکومت واپڈا میں 9 سال سے بھرتیوں پر پابندی کا خاتمہ کرے ۔لائن سٹاف کی بھرتی کر کے موجودہ سٹاف پر کام کا بوجھ کم کرے۔
واپڈا ملازمین کے دوران ڈیوٹی بڑھتے ہوئے جان لیوا حادثات کو روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کریں۔ ماضی میں راولپنڈی اور ملتان کی الیکٹریسٹی کمپنیوں کی نجکاری کا تجربہ ناکام ہوا۔ حکومت آئی ایم ایف کا مطالبہ ماننے کی بجائے وسیع قومی مفاد میں بجلی کی منافع بخش کمپنیوں کی نجکاری روکے ۔ حکومت سے بجلی کمپنیاں نہیں چل رہیں تو افسروں اور ملازمین کے حوالے کر دے ۔