پلاٹ پر قبضے کی کوشش ،خواتین سمیت اہلخانہ پرتشدد
ملزموں نے 187 رب میں اصغر کے اہلخانہ پر دھاوا بول دیا،مقدمہ درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پلاٹ پر قبضے کی کوشش کے دوران اہلخانہ کوخواتین سمیت قابو کرکے تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔ تھانہ چک جھمرہ کے علاقے چک نمبر 187 رب کے اصغر نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ پلاٹ پر موجود تھا کہ اس دوران ملزموں نے قبضہ کی نیت سے دھاوا بول دیا اور خواتین سمیت دیگر اہلخانہ کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد ملزم دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔