مری ،تجاوزات کیخلاف آپریشن ،غیر قانونی تعمیرات مسمار

مری ،تجاوزات کیخلاف آپریشن ،غیر قانونی تعمیرات مسمار

نمبل میں دو گھنٹے آپریشن ،تعمیرات پر تین ماہ کیلئے پابندی ہے ،ڈی سی

مری(نمائندہ دنیا)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایات پر یونین کونسل نمبل میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، ڈی سی کا کہنا ہے کہ مری میں ہرقسم کی تعمیرات پر تین ماہ تک مکمل پابندی عائد ہے ، ماضی کی حکومتوں کے ادوار میں مری کے حسن کو کنکریٹ کے پہاڑ کھڑے کر دیئے ہیں، انہوں نے کہا کہ اب مری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کریک ڈاؤن جاری رہے گا ،اس میں کسی قسم کی کوتائی یاغفلت برداشت نہیں کی جائے گی،آپریشن کی نگرانی میونسپل آفیسر مری نے کی، آپریشن ہیوی مشینری کے ذریعے کیا گیا اور تعمیر ہونیوالی بلڈنگ کے مختلف حصوں کو مسمار کیا گیا ،آپریشن دو گھنٹے تک جاری رہا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں