ایف بی آر کا گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں ٹیکس آگاہی سیمینار کا انعقاد

ایف بی آر کا گوجرانوالہ چیمبر آف  کامرس میں ٹیکس آگاہی سیمینار کا انعقاد

اسلام آناد (دنیا رپورٹ )وزیرِ اعظم پاکستان کے ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کے وژن کے تحت ایف بی آر نے گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں سیمینار منعقد کیا۔

 جس کا مقصد کاروباری برادری کو ان اہم اصلاحات اور اقدامات سے آگاہ کرنا تھا جو ٹیکس بیس میں توسیع، رضاکارانہ کمپلائنس کے فروغ، اور پاکستان کے ریونیو نظام میں شفافیت کو تقویت دینے کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں۔ سیمینار ٹیکس پیئرز سروسز وِنگ کی جانب سے ممبر ٹی پی ایس ونگ تہمینہ عامر کی نگرانی میں منعقد کیا گیا۔ سیمینار میں تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری برادری کے اراکین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حکام نے ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت متعارف کرائی گئی اصلاحات پر جامع پریزنٹیشن دی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں