پاکستان ایکسپریس وے این 25دو سال میں مکمل ہوگی ،وزیر مواصلات

پاکستان ایکسپریس وے این 25دو سال میں مکمل ہوگی ،وزیر مواصلات

بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر و مرمت ،اپ گریڈیشن اولین ترجیح ،گورنر سے گفتگو

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کراچی، کوئٹہ چمن کی813کلومیٹر طویل پاکستان ایکسپریس وے این 25کو دو سال میں مکمل کرے گا، ابتدائی طور پر کام کا آغاز ہو چکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے مختلف امور اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں شاہراہوں کی تعمیر و مرمت اور اُن کی اپ گریڈیشن این ایچ اے کی اولین ترجیح ہے اور سکیورٹی امور کے باوجود نیشنل ہائی وے اتھارٹی صوبہ بلوچستان میں سرگرم عمل ہے ۔ گورنر بلوچستان نے وفاقی وزیر کو کوئٹہ کے دورے کی بھی دعوت دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں