ٹریفک و پارکنگ مسائل کا حل کاروباری ترقی کے لیے ناگزیر ، سی ٹی او
اسلام آباد (این این آئی )چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد حمزہ ہمایوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کا دورہ کیا۔
جہاں تاجر برادری کے ساتھ ایک جامع انٹرایکٹو سیشن منعقد ہوا۔سی ٹی او نے کہا کہ تاجر اور صنعتکار قومی معیشت کے حقیقی سٹیک ہولڈرز ہیں اور ان کے مسائل کا حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل کا مؤثر حل نہ صرف شہری روانی بلکہ پائیدار کاروباری ترقی کے لیے بھی ناگزیر ہے ۔