صحت سہولیات ،وفاق صوبوں میں اشتراک ناگزیر :مصطفی کمال

صحت سہولیات ،وفاق صوبوں میں اشتراک ناگزیر :مصطفی کمال

گورنر پختونخوا کی ملاقات درپیش چیلنجز، اصلاحات دیگر امو ر پر تبادلہ خیال بیماریوں کے خاتمے ،معیاری سہولیات کی فراہمی کیلئے تعاون کرینگے ، وزیر صحت

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال سے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گزشتہ روز ملاقات کی ،ملاقات میں صحت کے شعبے میں درپیش چیلنجز، جاری اصلاحات اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں صحت سہولیات کی بہتری کے لئے وفاقی حکومت کے تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام میں خیبر پختونخوا کو ترجیح دینے کا مطالبہ کیا۔وفاقی وزیر صحت نے صحت کے نظام کو مضبوط بنانے ، بیماریوں کے خاتمے اور عوام کو معیاری صحت سہولیات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بیماریوں سے محفوظ بنانے اور صحت سہو لیات کیلئے وفاق اور صوبوں کا باہمی اشتراک ناگزیر ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں