بھٹو نے محروم طبقات کو حقوق لینے کی طاقت دی ،اعجاز چودھری
قائدِعوام نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر ملک کو ناقابلِ تسخیر بنایا
فیصل آباد،ٹھیکریوالہ(سٹی رپورٹر،نمائندہ دنیا) پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر اعجاز چودھری نے کہا ہے کہ شہید بھٹو کا پاکستان کو اقوام عالم میں ملکی خود مختاری اور دفاعی صلاحیت قومی سلامتی کے سلسلہ میں پہلی اسلامی ایٹمی قوت بنانے کا عظیم کارنامہ رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ بھارت اور اسرائیل کی نیندیں حرام کرتا رہے گا۔ ہمارے محبوب لیڈر نے پاکستان کے غریب اور کچلے ہوئے طبقے کو زبان عطا کی۔ انکے کارناموں کی طویل فہرست میں سرفہرست قوم کو متفقہ آئین دینا ہے۔؎
ان خیالات کا اظہار ضلعی صدر نے ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ پر تنظیمی عہدیداران، ٹکٹ ہولڈرز اور جیالوں کے نام مبارکبادی پیغام میں کیا ۔ اعجاز چودھری انے کہا قائدِعوام نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر ملک کو ناقابلِ تسخیر بنایا ۔بھٹو نے غریب اور محروم طبقات کو اپنا بنیادی حقوق لینے کی طاقت دی ،بھٹو ایک تحریک، ایک خواب ہے جو ہر مظلوم کی آنکھ میں آج بھی جاگ رہا ہے ۔