NA101 سے ہمارے بلدیاتی امیدوار جیتیں گے ،شفیق گجر
ہمارے یافتہ امیدوار حلقہ کی یونین کونسلوں میں عوام کی خدمت بھی کرینگے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق گجر نے کہاہے کہ متوقع بلدیاتی انتخابات میں این اے 101 کی تمام یونین کونسلوں میں انکے حمایت یافتہ امیدوار میدان میں ہونگے جو کامیاب ہوکر عوام کی خدمت بھی کرینگے ۔ اس حوالے سے فیصلہ اسلئے کیا ہے کہ عوام اورباالخصوص غریب نچلی سطح پر مشکلات سے فوری نجات حاصل کرسکیں۔ سیاسی کارکنوں اور اپنی سیاسی ٹیم کے ارکان سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلدیات سیاست اور عوامی خدمت کی نرسری ہیں منتخب بلدیاتی نمائندوں کوبااختیار ہوناچاہئے اراکین اسمبلی کی مداخلت بھی نہیں ہونی چاہئے۔
ہم اپنی ٹیم کے ساتھ الیکشن کی پوری تیاری کررہے ہیں الیکشن جماعتی ہوں یاغیرجماعتی انکے حمایت یافتہ تمام امیدوارواضح اکثریت کے ساتھ کامیاب ہونگے ایسے امیدوارمیدان میں اتارے جائینگے جو باوقار اور باکردار ہونگے ۔ انہوں نے کہا ماضی میں بھی حلقہ سے ہمارے حمایت یافتہ امیدوار کامیاب ہوتے رہے ہیں۔