بانی ریاست سے ٹکراؤپر اپنا نقصان کرینگے :بیرسٹر عمر

بانی ریاست سے ٹکراؤپر اپنا نقصان کرینگے :بیرسٹر عمر

پی ٹی آئی 5 فروری کو پہیہ جام کر کے دیکھ لے پھر قانون حرکت میں ہوگا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمراحمدمنے خان نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی 2018کی طرح فیضیاب ہونا چاہتے ہیں مگراب انکی خواہش پوری نہیں ہوسکتی حکومت نے ملک میں سیاسی تناؤ کم کرنے اورمعاشی استحکام کے لیے مذاکرات کی پیشکش کی مگر نظرآرہاہے کہ بانی ریاست سے ٹکراؤچاہتے ہیں اس سے وہ اپنا نقصان کریں گے ۔نوازشریف نے کبھی جلاؤ گھیراؤ کی سیاست نہیں کی ہمیشہ جمہوریت اور قانونی راستے اختیار کئے۔ ان کاکہناتھاکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسٹیبلشمنٹ اور اپنے لیڈر نواز شریف کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کی آفر کی ہے۔

پی ٹی آئی 5 فروری کو پہیہ جام کر کے دیکھ لے پھر قانون حرکت میں ہوگا۔ اپوزیشن سمجھتی ہے کہ انکی تحریک سے حکومت انہیں ٹریپ کرنے جا رہی ہے جو غلط سوچ ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ بینچ نے بانی پی ٹی آئی کی ملاقات کا طریقہ کار طے کر دیا ہے جسکے مطابق ملاقات کے بعد سیاسی سرگرمیاں نہیں ہونگی مگر ملاقات کے بعد دوبارہ ہلہ گلہ کا ماحول ہوتا ہے ، پریس کانفرنسز ہوتی ہیں اور لڑائیاں بھی ہوتی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں