ویکسی نیشن، بریڈ اپرومنٹ سروسزا پلوڈ کرنے کی ہدایت
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک کی زیرِ صدارت تحصیل فیصل آباد کا جائزہ اجلاس
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر روبینہ انجم کی زیرِ صدارت تحصیل فیصل آباد کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس کانفرنس روم سول ویٹرنری ہسپتال میں ہوا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد نے اجلاس میں گزشتہ چھ ماہ کی تمام ہسپتالوں کی کارکردگی،وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کی پیشرفت، SPMS 9211 پر ریئل ٹائم ڈیٹا اپلوڈنگ، جانوروں کی جینیاتی بہتری سکیم اور لائیوسٹاک ایکٹس کے نفاذ سے متعلق بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع فیصل آباد نے فیلڈ سٹاف کو ہدایت کی کہ ویکسی نیشن،او پی ڈی کیسز اور بریڈ اپروومنٹ سروسز کی100% اپلوڈنگ SPMS 9211 پر یقینی بنائی جائے ، زیر التواڈیٹا فوری طور پر کلیئر کیا جائے اور آئندہ سختی سے رئیل ٹائم ڈیٹا اپلوڈنگ پر عملدرآمد کیا جائے ۔ مزید برآں وزیراعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک کارڈ کے تفویض شدہ بجٹ کے 100% استعمال کی بھی ہدایت کی گئی۔