بھٹو نے جمہوریت کو فروغ ، ملک کو متفقہ آئین دیا:مقررین
پارٹی بلاول بھٹو فورس کے زیر اہتمام شہید بھٹو کی 98ویں سالگرہ تقریب
جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )پیپلز پارٹی بلاول بھٹو فورس کے زیر اہتمام سینما چوک میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں سالگرہ تقریب کاانعقاد ہوا ۔تحصیل صدر رانا شفقت ، ٹکٹ ہولڈر شعیب شفقت ، ملک خالد ،بلاول بھٹو فورس کے سرپرست ثنا اﷲ ثانی، جنرل سیکرٹری رانا سلیم ٹیپو، بابر مغل، ملک ولید، ہمایوں کھوکھر و دیگر جیالوں نے شرکت کی۔اس موقع پر شرکا نے کہا کہ شہید ذوالفقار بھٹو نے ملک میں جمہوریت کو فروغ دیا اور ملک کو متفقہ آئین دیا۔ ملک کے غریب عوام کو روٹی ،کپڑا اور مکان کا نعرہ دیا۔ تقریب کے آخر میں بھٹو کی 98ویں سالگرہ کاکیک کاٹا گیا۔