فیصل آباد ڈایوسییس میں جوبلی سالِ امید کا روحانی و پُرامن اختتام

 فیصل آباد ڈایوسییس میں جوبلی سالِ امید کا روحانی و پُرامن اختتام

سینٹ پیٹر اینڈ پال کیتھیڈرل سے ریلی نکالی گئی ،امن، ہم آہنگی کے نعرے

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)فیصل آباد ڈایوسییس میں جوبلی سالِ امید کا اختتام 6 جنوری کو سینٹ پیٹر اینڈ پال کیتھیڈرل میں روحانی، پُرامن اور بامقصد انداز میں کیا گیا۔تقریب کا آغاز اقدس قربانی سے ہوا، جسکی صدارت بشپ اندریاس رحمت بشپ آف فیصل آباد نے کی۔ اس موقع پر فیصل آباد ڈایوسییس کے سات اضلاع سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے شرکت کی۔ بعد ازاں امن و امید ریلی نکالی گئی جو سینٹ پیٹر اینڈ پال کیتھیڈرل سے شروع ہو کر جی ٹی ایس چوک تک پہنچی اور واپس کیتھیڈرل میں اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں امن، ہم آہنگی اور باہمی احترام کے نعرے لگائے گئے۔

بشپ اندریاس رحمت، فادر خالد رشید عاصی، فادر عابد تنویر، فادر یعقوب یوسف، فادر خالد مختار اور بردار ساجد بشیر نے خطاب میں امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔بعد ازاں سینٹ پیٹر اینڈ پال ہال میں خصوصی سیمینارمیں اٹلی سے واپس آنے والے جوبلی زائرین نے اپنے روحانی تجربات شیئر کیے ۔تقریب کے اختتام پر بشپ اندریاس رحمت نے جوبلی سال کے اختتام کا اعلان کرتے 2026 کو ‘‘غریبوں کا سال’’ قرار دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں