کاشتکار جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی پر توجہ دیں، اعجاز صالح

کاشتکار جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی پر توجہ دیں، اعجاز صالح

گندم کی بہتر پیداوار کیلئے کاشتکاروں کو زرعی سفارشات سے آگاہی دی جا رہی

شورکوٹ(نمائندہ دنیا) گندم کی پیداوار کو بہتر بنانے کے حوالے سے محکمہ زراعت کے دفتر میں اہم اجلاس ہوا ۔ صدارت اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع اعجاز صالح نے کی جبکہ زراعت آفیسر وریام والا سدرہ حنیف اور محکمہ زراعت کا دیگر عملہ بھی اجلاس میں شریک تھا اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اعجاز صالح نے کہا کہ گندم کی بہتر پیداوار کے حصول کے لیے کاشتکاروں کو جدید زرعی سفارشات سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کاشتکاروں پر زور دیا کہ وہ فصل میں جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی پر خصوصی توجہ دیں، کیونکہ جڑی بوٹیاں گندم کی پیداوار کو بری طرح متاثر کرتی ہیں اعجاز صالح نے مزید کہا کہ جیسے ہی موسم صاف ہو، کاشتکار فوری طور پر جڑی بوٹیوں کے خاتمے کیلئے مناسب اقدامات کریں تاکہ گندم کی فصل صحت مند رہے اور پیداوار میں اضافہ ممکن ہو سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں