ریونیواہداف میں سست روی ناقابل برداشت،ایم ڈی واسا

ریونیواہداف میں سست روی ناقابل برداشت،ایم ڈی واسا

425 ملین روپے ریونیو ریکوری کے ماہانہ ہدف کابروقت حصول ضروری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے ریونیو ریکوری کا ماہانہ بجٹ ٹارگٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیدیا اور واضح کیا ہے کہ ریونیو ریکوری کے اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوئی سست روی برداشت نہیں کی جائیگی۔ ریونیو ڈائریکٹوریٹس کے اجلاس کی صدارت کرتے انہوں نے کہا کہ واسا فیصل آباد کے سالانہ بجٹ میں ریونیو ریکوری کے حوالے سے 425 ملین روپے ماہانہ ہدف مقرر کر رکھا ہے اسلئے بجٹ ٹارگٹ کے مطابق بروقت ریونیو ریکوری کرنا ضروری ہے ۔ ایم ڈی واسانے واضح کیا کہ ریونیو افسروں و سٹاف کیلئے ریکوری کا بجٹ ٹارگٹ پورا کرنا لازمی ہو گا۔

کمرشل صارفین سے ریونیو ریکوری پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے اور اگر کوئی کمرشل صارف بلز یا واجبات ادائیگی سے انکار کرے تو پیرا فورس سے معاونت لی جائے ۔ اگر کسی سب ڈویژن یا علاقہ میں سیوریج یا واٹر سپلائی کے ایشوز ہیں اور وہاں سے ریونیو ریکوری میں کمی ہوئی ہے تو آپریشنز ڈائریکٹوریٹ کو آن بورڈ لیا جائے اور وہاں پر سیوریج مسائل کو فوری حل کروایا جائے ۔ اس طرح ایک طرف شہریوں کو نکاسی آب سہولیات میسر آئیں گی جبکہ دوسری طرف ریونیو ریکوری میں اضافہ ہو گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں