ڈی پی او چنیوٹ کی دفتراور دوتھانوں میں کھلی کچہریاں
ڈاکٹر نوید عاطف نے لوگوں کے مسائل سنے ،فوری دادرسی کیلئے احکامات جاری
چنیوٹ،بھوانہ ،لالیاں(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندگان دنیا)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے لوگوں کے مسائل سننے کیلئے ڈی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ،لوگوں کے مسائل کو سنا اور فوری دادرسی کیلئے احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی او نے کمپلینٹ سیل کو دادرسی یقینی بنا کر فالو اپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ شہریوں کے مسائل حل کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں شہری پولیس سے متعلقہ مسائل،شکایات کی صورت میں بلاجھجک بغیر کسی سفارش میرے دفتر تشریف لائیں شہری گھر بیٹھے پولیس سے متعلقہ شکایات کمپلینٹ سیل نمبر 4022020-0370 پر وٹس ایپ کر سکتے ہیں میں روزانہ 10 سے 12 بجے دن اپنے دفتر میں کھلی کچہری میں مسائل سن رہا ہوں شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے لالیاں سرکل کے تھانہ محمد والا اور تھانہ بھوانہ میں بھی کھلی کچہریاں لگائیں۔ لوگوں کے مسائل کو سنا اور فوری دادرسی کیلئے احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے کہا کھلی کچہریوں کا مقصد لوگوں کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرنا ہے ۔