ڈپٹی کمشنر ،ایڈمنسٹریٹر کابیوٹیفکیشن ،فوڈ سٹریٹ کے قیام کاجائزہ

ڈپٹی کمشنر ،ایڈمنسٹریٹر کابیوٹیفکیشن ،فوڈ سٹریٹ کے قیام کاجائزہ

فوڈ سٹریٹ ، نئے پارک کے قیام کیلئے جلد کام شروع کروایا جائیگا،عائشہ رضوان

 چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان کا ایڈمنسٹریٹر واثق عباس ہرل کے ہمراہ ریلوے سٹیشن روڈ، علی ہسپتال پارک محلہ مشکی شاہ و دیگر مقامات کا وزٹ، بیوٹیفکیشن، فوڈ سٹریٹ کے قیام سمیت دیگر امور بارے تفصیلی جائزہ لیا،ایڈمنسٹریٹر واثق عباس ہرل نے دونوں سائٹ کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کو بریفنگ دی اور تمام امور بارے آگاہ کیا، ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریٹر کو مزید سائٹس پوائنٹ آئوٹ کرنے اور شہر میں بیوٹیفکیشن اور پارکس کے قیام بارے ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہریوں خصوصاً فیملیز کیلئے فوڈ سٹریٹ اور نئے پارک کے قیام کیلئے جلد کام شروع کروایا جائے گا اور تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں