ایف ڈی اے ریونیو میں اضافہ کیلئے ہدایات جاری
ریونیو بڑھانے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی جائے ، ایڈیشنل ڈی جی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایف ڈی اے نے چھ ماہ کے دوران 55 کروڑ اٹھارہ لاکھ روپے کے واجبات کی وصولی کی جبکہ بقایا جات نادہندگان کیخلاف بھرپور ریکوری مہم جاری ہے ۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چوہدری کی ہدایات پر اجلاس میں بتائی گئی جسکی صدارت ایڈیشنل ڈی جی ایف ڈی اے قیصر عباس رند نے کی۔ اجلاس میں ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسما محسن، ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج، سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حمیرہ اشرف، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ولید خالد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریکوری میاں اختر و دیگر افسران موجود تھے ۔ صدر اجلاس نے تمام شعبوں کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیتے ریکوری کے اعداد و شمار چیک کئے اور ریونیو میں مزید اضافہ کیلئے ہدایات جاری کیں۔
اس موقع پر بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سٹیٹ مینجمنٹ ٹو میں 17 کروڑ 89 اور 52 ہزار ، ٹاؤن پلاننگ ٹو میں 15 کروڑ 85 لاکھ 51 ہزار ، سٹیٹ مینجمنٹ ون میں گیارہ کروڑ پندرہ لاکھ 39 ہزا، ٹاؤن پلاننگ ون میں آٹھ کروڑ 63 لاکھ 64 ہزار ، سپیشل جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت کے جرمانوں کی مد میں 22 لاکھ اٹھارہ ہزار ، شعبہ کچی آبادی میں ایک کروڑ بارہ لاکھ 73 ہزار ، ٹیسٹگ لیبارٹری میں 15 لاکھ 46 ہزار اور شعبہ آئی ٹی کی سروسز میں 13 لاکھ 97 ہزارکی وصولی کی گئی۔ صدر اجلاس نے ریونیو ریکوری کی پر اطمینان کا اظہار کرتے کہا کہ محنت اور توجہ سے فرائض انجام دیتے ہوئے ادارہ کی ذرائع آمدن بڑھانے اورریونیو میں اضافے کیلئے اقدامات کو اولین ترجیح دی جائے ۔